اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنللاس ویگاس نمائش 2025 کے دوران چینی ٹیکنالوجیز توجہ کا مرکز بن...

لاس ویگاس نمائش 2025 کے دوران چینی ٹیکنالوجیز توجہ کا مرکز بن گئیں

امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 2025 صارف برقی نمائش (سی ای ایس)  کے دوران لوگ چینی کمپنی ہائی سینس کے نمائش کے علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

لاس ویگاس (شِنہوا) 2025 صارف برقی نمائش (سی ای ایس)میں ہائی سینس کے بوتھ پر ایک بڑے ٹی وی نے توجہ حاصل کی۔ اس پر ایکشن گیم بلیک مِتھ،ووکانگ دکھائی جارہی تھی جو اپنی اعلیٰ کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔لوگوں نے گیم کی نقل و حرکت اور واضح بصری اثرات دیکھنے میں دلچسپی لی۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے کھلاڑی جوشوا لِک کارڈی اس گیم کو تقریباً 10 منٹ کھیلنے کے بعد گیمنگ تجربے سے متاثر ہوئے۔

 لِک کارڈی عموماً کمپیوٹر مانیٹر پر کھیلتے ہیں، انہوں نے کہا  کہ بڑی سکرین پر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔ فریم ریٹ کافی اچھا ہے۔ یہ بہت زبردست لگ رہا ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں شاید ایسی چیز تلاش کروں گا کہ اگر آپ صوفے پر بیٹھے ہیں اورپلے اسٹیشن کھیل رہے ہیں تو پھر بڑی سکرین یقینی طور پر بہتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار ہائی سینس ویژوول ٹیکنالوجی کے صدر ڈینیس لی نے بھی کیا۔ انہوں نے لاس ویگاس میں 2025 سی ای ایس کے دوران شِنہوا کو بتایا کہ ڈسپلے کے حوالے سے صارفین ہمیشہ بڑی اسکرینز کو ترجیح دیتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!