چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں لوگ لائٹ آف انٹرنیٹ ایکسپو کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
تھیان جن (شِنہوا) ایک رپورٹ کے مطابق چین میں 2024 کے دوران صنعتی اور تکنیکی نمائشوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک کی نمائش کے حوالے سے معیشت کے بارے میں چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین نے ایک ہزار 64 صنعتی اور تکنیکی نمائشوں کا انعقاد کیا جو ایک سال قبل کی نسبت 63.4 فیصد زائد ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نمائشیں چین کی نئی معیاری پیداواری قوتوں کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہیں،اس میں تزویراتی ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی صنعتیں گزشتہ سال نمائش کے مقبول موضوعات کے طور پر ابھری ہیں۔
چین کی نمائشوں کی صنعت نے ہیومن۔کمپیوٹر انٹرایکشن، مصنوعی ذہانت، اور میٹا ورس جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فعال طور پر تلاش کیا ہے،اس سے نمائشوں کے نئے منظرنامے، ماڈلز اور فارمیٹس بنانے میں مدد ملی ہے۔
رپورٹ میں چین کے نمائش کے شعبے کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثرورسوخ کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ 2024 کے اختتام تک چین کے پاس 265 نمائش کے منصوبے یونین آف انٹرنیشنل فیئرز سے تصدیق شدہ تھے،یہ گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد سے زائد کی توسیع کی نمائندگی کرتے ہیں۔
