چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ایف آئی ایس یو گیمز و یلج میں ہنگری کی کھلاڑی اینا پولوٹز ( بائیں) اپنی ٹیم کے ساتھی کے ساتھ روایتی چینی ادویات بارے صحت کی دیکھ بھال کے آلات کے حوالے سے معلومات حاصل کررہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی عوام میں 2024 کے دوران صحت کے حوالے سے شعور کی سطح گزشتہ سال کی نسبت 2.17 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 31.87 فیصد ہوگئی، یہ عوامی صحت کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور لوگوں کو صحت سے متعلق ضروری علم فراہم کرنے کے لئے ملک کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہری اور دیہی رہائشیوں کے درمیان صحت کی خواندگی کا فرق کم ہوتا جارہا ہے، شہریوں کی شرح 34.74 فیصد اور دیہی رہائشیوں کی 29.11 فیصد ہے جو بالترتیب 2023 کے مقابلے میں 1.49 اور 2.88 فیصد پوائنٹس کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ بنیادی صحت کے علم، صحت مند طرز زندگی کی عادات اور ضروری صحت کی مہارتوں کے بارے میں چینی عوام کے فہم میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
تحفظ اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے شعورمیں اہم پیشرفت ہوئی ہے، یہ اب 61.29 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو صحت سے متعلق موضوعات میں سب سے زیادہ ہے ۔ یہ عوام میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑھتی ہوئی آگاہی اور تیاری کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ سروے ملک بھر کے 336 شہری اضلاع اور کاؤنٹیز میں 15 سے 69 سال کی عمر کے مستقل رہائشیوں کے درمیان کیا گیا جس میں 71 ہزار828 کارآمدسوالنامے موصول ہوئے۔
