اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمال مغربی علاقے میں یورینیم کا بڑا ذخیرہ دریافت

چین کے شمال مغربی علاقے میں یورینیم کا بڑا ذخیرہ دریافت

چین کے  شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی میں 8 ویں چین-یوریشیا نمائش میں لوگ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کے بوتھ پر یورینیم کی پیداواری طریقہ کار کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شمال مغربی علاقے میں یورینیم کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس سے اس کے یورینیم ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کے ماتحت چائنہ ارضیاتی سروے نے جمعے کو اعلان کیا کہ اوردوس طاس کے جنگ چھوان علاقے میں یورینیم کی تلاش میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

یہ دریافت ایولیئنر ریت کے پتھروں میں پایا جانے والے یورینیم کا دنیا میں پہلا انتہائی بڑا ذخیرہ ہے۔

اوردوس طاس میں 2 لاکھ کلومیٹر پر پھیلے اس طرح کی زمینی ساخت چین کے دیگر پیٹرولیفرس علاقوں جیسے تاریم ، جونگ گر اور سونگ لیاؤ طاس میں بھی پائی جاتی ہے۔

ماہرین کی رائے میں جنگ چھوان میں یورینیم کا ذخیرہ دریافت ہونے سے چین میں یورینیم کی تلاش کے نئے امکانات کھلیں گے اور ملک کے لئے یورینیم کے وسائل کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!