پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچین کے ساتھ مضبوط اقتصادی وتجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، اومانی وزیر

چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی وتجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، اومانی وزیر

اومان کے شہر مسقط میں انٹرنیشنل فورم آف ساورن ویلتھ فنڈز (آئی ایف ایس ڈبلیو ایف) کے 16 ویں سالانہ اجلاس کامنظر-(شِنہوا)

مسقط(شِنہوا)اومان کی تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر قیس محمد الیوسف نے کہا ہے کہ عمان چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اومان کی وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام "اومان اور دنیا” کے عنوان سے ایک میڈیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شِنہوا سے بات کرتے ہوئے وزیر نے ایک اہم علاقائی اتحاد کے طور پر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ جی سی سی اور چین جلد ہی اپنے آزاد تجارتی معاہدے کے لئے مذاکرات کو حتمی شکل دیں گے، جس سے جی سی سی-چین آزاد تجارتی زون کی راہ ہموار ہوگی۔

جی سی سی کی بنیاد 1981 میں رکھی گئی تھی اور اس کا صدر دفتر ریاض، سعودی عرب میں ہے، جس میں سعودی عرب، بحرین، عمان، کویت، متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔ چین نے جی سی سی کے قیام کے فوراً بعد اس کے ساتھ تعلقات قائم کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!