چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سیاح ہاربن آئس سنو ورلڈ میں تفریح کررہے ہیں-(شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا)دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ کے افتتاح کے بعد صرف 20 دن میں 10 لاکھ سے زائد سیاحوں نے دورہ کیا۔ یہ سالانہ موسم سرما کے عجائبات کا ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔ ہاربن آئس سنو ورلڈ گزشتہ 26 برس سے سیاحوں کو محظوظ کررہا ہے۔
ہاربن چین کے شمال مشرقی حئی لونگ جیانگ کا صدرمقام ہے جو موسم سرما کے سفری مقامات میں سے ایک کے طور پر ابھرا اور اس نے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔
ہاربن آئس سنو ورلڈ شہر کا مشہور تفریح مقام ہے۔ رواں سال یہ تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن منعقد کررہا ہے جو 10 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہے اور گزشتہ برس کے 8 لاکھ مربع میٹر کے مقابلے میں زائد ہے۔ اس کی تعمیر پر 3 لاکھ مکعب میٹر سے زائد برف کا استعمال کیا گیا ہے۔
پارک کا آغاز 21 دسمبر 2024 ہوا تھا جس کے بعد سے جمعرات کی شب 10 بجے تک یہاں 10 لاکھ 3 ہزار سیاح آئے۔
پارک کے معمولات میں آمدہ ہاربن ایشائی سرمائی کھیل 2025 اور موسم بہار تہوار کی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ سرمائی کھیل فروری جبکہ بہار تہوار جنوری کے اختتام سے شروع ہوگا۔
سیاح پارک کے سپر آئس سلائیڈز ، آئس پیلس اور مجسموں کے ساتھ ساتھ برفانی تفریحی کھیلوں اور پرکشش مقامات کی سیر کے علاوہ مقامی پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
سیاحوں میں مقبول ایک ہاٹ پاٹ بھی ہے جو 30 سے زیادہ اقسام کے اجزاء کے ساتھ تازہ اور اطمینان بخش کھانے کا تجربہ پیش کرتا ہے۔
ہاربن ثقافتی و سیاحتی بیورو کے مطابق یکم نومبر 2024 سے 7 جنوری 2025 تک شہر میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.6 فیصد زیادہ سیاح آئے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 41.1 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link