اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی...

پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے ڈالر ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے باعث ملکی ڈالر ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد  پاکستان کے پاس 16 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 1.5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 1.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!