چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 30 ویں بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے میں پبلشرز کا عملہ لوگوں سے بات چیت کررہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کتاب میلہ 2025 جمعرات سے چائنہ بین الاقوامی نمائش مرکز میں شروع ہوگیا ہے ، نمائش میں 4 لاکھ سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں۔
پبلشرز ایسوسی ایشن آف چائنہ اور بکس اینڈ پیراڈیکلز ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن آف چائنہ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے نمائشی ہال کا رقبہ 50 ہزر مربع میٹر ہے،اس میں سماجی سائنس ، ٹیکنالوجی، بچوں کے ادب اور تعلیمی مطبوعات کے خصوصی حصے بنائے گئے ہیں۔
رواں سال پہلی بار ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات زون متعارف کرایا گیا ہے جس میں کتاب سے متعلق مصنوعات، اسٹیشنری اور آرٹ کلیکشن جیسی متنوع مصنوعات پیش کی جارہی ہیں۔
کتاب میلہ کے دوران انٹرویوز اور مطالعہ کی تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ 400 سے زائد موضوعاتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تقریب کے دوران اشاعتی صعنت کی تازہ ترین رپورٹ اور سالانہ کتابوں کی خوردہ مارکیٹ رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔
یہ میلہ 1987 سے شروع ہوا تھا ۔ بیجنگ کتاب میلہ اشاعتی صنعت کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ رواں سال کا میلہ ہفتہ تک جاری رہے گا۔
