اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ترقیاتی منافع میں حصہ لینے کے لئے غیر ملکی کاروباری اداروں...

چین ترقیاتی منافع میں حصہ لینے کے لئے غیر ملکی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے، نائب وزیر

چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شاؤ وین بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شاؤوین نے امریکی کمپنی کے عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ چین غیر ملکی کاروباری اداروں کا ملک کے ترقیاتی منافع میں حصہ لینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

لاس ویگاس سینڈز کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او رابرٹ گولڈ سٹین کے ساتھ  ملاقات کے دوران چین کی بین الاقوامی تجارت کے نمائندے وانگ شاؤ وین نے کہا کہ چین کی معیشت اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف منتقل ہوگئی ہے، اس کی ماحول دوست اور کاربن کے اخراج میں کمی کی طرف منتقلی  ترقی کے نئے مواقع پیدا کررہی ہے۔

وزارت تجارت کے ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ چین میں کمپنی کی ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وانگ شاؤ وین نے کہا کہ چین لاس ویگاس سینڈز کارپوریشن سمیت غیر ملکی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ وہ منڈی میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اس موقوع پر گولڈ سٹین نے کہا کہ دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور امریکہ اپنے تعاون سے ایک دوسرے اور دنیا کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاس ویگاس سینڈز کارپوریشن باہمی مفید نتائج کے لئے چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!