اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے زلزلے سے متاثرہ شی زانگ میں زرعی پیداوار کے لئے...

چین نے زلزلے سے متاثرہ شی زانگ میں زرعی پیداوار کے لئے 8کروڑ یوآن مختص کر دیئے

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کی ڈنگری کاؤنٹی کے چیمکو ٹاؤن شپ کے ایک گاؤں میں ایک خاتون اپنے بچے کو تھامے رضاکاروں کی طرف سے لائے گئے گرم کپڑے وصول کررہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خزانہ نے  شی زانگ خود مختار علاقے میں منگل کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں زرعی پیداواری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کے بعد وہاں زرعی پیداوار کو سہارا دینے کے لئے  8کروڑ یوآن (تقریباً ایک 1.10کروڑ امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں۔

وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فنڈز زلزلے سے زرعی تنصیبات، گرین ہاؤسز اور مویشی بانی کے شیڈز کو پہنچنے والے نقصان کے باعث مختص کئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نقصانات میں مویشیوں کی اموات بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈنگ سے شی زانگ کو زرعی پیداوار سے متعلق امدادی کاموں اور زلزلے سے تباہ ہونے والے مویشی بانی کی سہولیات کی بحالی میں مدد ملے گی۔

فنڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں زرعی پیداوار کو جلد از جلد بحال کرنے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش میں کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کے آلات، ایندھن، چارے اور دیگر سامان کی خریداری کے لئے سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کی ڈنگری کاؤنٹی میں منگل کی صبح 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 126 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ٹیلی مواصلات، سڑکیں اور بجلی بحال کردی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!