اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی وزیر خارجہ کا دورہ افریقہ مضبوط چین-افریقہ تعلق کا اظہار ہے،زمبابوین...

چینی وزیر خارجہ کا دورہ افریقہ مضبوط چین-افریقہ تعلق کا اظہار ہے،زمبابوین ماہر

چینی وزیر خارجہ وانگ یی چاڈ کے وزیر خارجہ عبدالرحمن کلام اللہ سے مصافحہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ہرارے(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا حالیہ دورہ افریقہ چین اور افریقہ کے درمیان مضبوط اور گہرے رشتے کا اظہار ہے۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں قائم علاقائی تحقیقی گروپ،جنوبی افریقی تحقیقی و دستاویزی مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مونیٹسی مڈاکوفمبا نے شِنہوا کو بتایا کہ مسلسل 35 سال سے چین کے وزرائے خارجہ ہر سال پہلا غیر ملکی دورہ افریقہ کا کرتے ہیں۔اس سے چین کی پالیسی کے تسلسل اور افریقہ کو اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کرنے کی عکاسی ہوتی ہے۔

مڈاکوفمبا نے کہا 15 سال سے افریقہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر چین نے بر اعظم کے ساتھ اپنی تجارت کے حجم میں تیزی سے اضافہ کیا ہے جو 2023 میں ریکارڈ 282.1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 33 کم ترقی یافتہ افریقی ممالک کے لئے اپنی 100فیصد مصنوعات کی کیٹیگریز پر صفر ٹیکس پالیسی نافذ کی ہے۔اس سے افریقہ کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا اور افریقی کاروباری اداروں کے لئے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

مڈاکوفمبا نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے نمیبیا،جمہوریہ کانگو،چاڈ اور نائیجیریا کے حالیہ دورے سے افریقی ممالک کے ساتھ روایتی دوستی بڑھانے کے  چین کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

افریقی ماہر نے آنے والے سال میں چین-افریقہ تعاون کے حوالے سے مثبت امید کا اظہار کیا۔مڈاکوفمبا نے کہا کہ چین براعظم کی معاشی ترقی میں کلیدی محرک رہےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!