پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینغیر ملکی سیاحوں کا چین کے چھی ژو شہر میں روایتی ثقافت...

غیر ملکی سیاحوں کا چین کے چھی ژو شہر میں روایتی ثقافت کا تجربہ

ہیڈلائن:

غیر ملکی سیاحوں کا چین کے چھی ژو شہر میں روایتی ثقافت کا تجربہ

جھلکیاں:

 غیر ملکی مہمانوں کےلئے چین کے صوبہ انہوئی کے شہر چھی ژو میں ملکی ثقافت سے ہم آہنگ ہونے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔تقریب کے موقع پر شرکاء نے روایتی چینی عمارتوں کا دورہ کیا اور غیر مادی ثقافتی ورثے کا تجربہ کیا ہے۔ تفصیلات اس وڈیو میں ملاحظہ کریں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): بران ہینرک کرٹ ایرہارڈ، چھی ژو میں مقیم جرمن باشندہ

2۔ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): راہیریجاونا ریانا، چھی ژو میں مقیم مڈغاسکر کی خاتون باشندہ

تفصیلی خبر:

چین کے صوبہ انہوئی کےشہر چھی ژو میں غیر ملکیوں کےلئے ملکی ثقافتی تجربے کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔شرکاء نےاس موقع پر مقامی روایتی چینی عمارتوں کا دورہ کیا اور غیر مادی ثقافتی ورثے کا تجربہ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): براون ہینرک کرٹ ایرہارڈ، چھی ژو میں مقیم جرمن باشندہ

’’میں یہاں بہت پرسکون ہوں۔ مجھے  یہاں کام کرتے ہوئے پانچ سال ہوچکا ہے۔مجھے یہاں تاپیان (رگڑنے کا فن) بہت متاثرکن لگا ہے۔ٹیچرہمیں تصویروں کو دبانےاور دیگر لوگوں کےسیکھنے کےطریقے بتا رہے ہیں۔بطور روایتی شخص مجھے دیگر ثقافتوں کی روایات سیکھنا بہت پسند ہے۔ چینی ثقافت کی ایک جھلک دکھانے پر میں بہت متاثر اور شکر گزار ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): راہیریجاونا ریانا، چھی ژو میں مقیم مڈغاسکر کی خاتون باشندہ

’’گزشتہ برس میں نے چھی ژو میں کئی ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا لیکن چھنگ یانگ چھیانگ سب سے زیادہ متاثر کن تھا۔جب اسے دیکھتے ہیں تو یہ سادہ اورخوبصورت لگتا ہے،لیکن اس کا گہرا مشاہدہ کرنے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میک اپ،ملبوسات اور سب کچھ مل کرخود ایک فن ہے۔‘‘

چھی ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!