اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتیونس میں ہریسہ فیسٹیول کا انعقاد

تیونس میں ہریسہ فیسٹیول کا انعقاد

ہیڈلائن:

تیونس میں ہریسہ فیسٹیول کا انعقاد 

جھلکیاں:

تیونس کے شمال مشرقی شہر نابل میں 3سے 5 جنوری تک دسویں ہریسہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ہریسہ کو ملک میں قومی غذا مانا جاتا ہے، 2022 میں یونیسکو نےاس غذا کوغیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ تفصیلات اس وڈیو میں دیکھئے۔

شاٹ لسٹ:

1۔دسویں ہریسہ فیسٹیول کے مناظر

تفصیلی خبر:

دسویں ہریسہ فیسٹیول 3سے 5 جنوری تک تیونس کے شمال مشرقی شہر نابل میں منعقد کیا گیا ہے۔ ہریسہ کو تیونس میں ایک لذیز قومی غذا سمجھا جاتا ہے۔ نابل میں وافر مقدار میں سرخ مرچوں کی وجہ سے یہ غذا یہاں بہت مشہور ہے، جو اس غذا کی تیاری میں ایک اہم جزو ہے۔

یونیسکو نے’’ہریسہ، علم، مہارتیں اور کھانے پینے کے ثقافتی و سماجی طریقے‘‘ کو  2022 میں اپنی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ہریسہ کو روایتی طور پرخشک سرخ مرچوں کے تنے اور بیج نکال کر زیتون کے تیل اور لہسن کے ساتھ پیس کر تیار کیا جاتا ہے۔ علاقائی پیداوار کنندہ گان عموماً سبزیاں اور مصالحےبھی اس غذا میں شامل کرتے ہیں تاکہ منفرد اقسام کی غذا  تیار کی جاسکے۔

تیونسی وزارتِ زراعت کےمطابق ملک میں 16ہزار ہیکٹر اراضی پر 96 اقسام کی مرچیں اُگائی جاتی ہیں۔

نابل، تیونس سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!