اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شی زانگ میں زلزلے کے بعد 646 آفٹرشاکس محسوس کئے...

چین کے شی زانگ میں زلزلے کے بعد 646 آفٹرشاکس محسوس کئے گئے

چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کی کاؤنٹی ڈینگ ری کے پیپلز اسپتال میں زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کی کاؤنٹی ڈینگ ری میں منگل کی صبح 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد بدھ کی دوپہر تک مجموعی طور پر 646 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔

علاقائی محکمہ ہنگامی انتظامات کے سربراہ ہانگ لی نے بتایا کہ سب سے شدید آفٹرشاک کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جو زلزلے کے مرکز سے 18 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے سے اب تک 126 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہوئے ہیں ۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ٹیلی مواصلات ، سڑکیں اور بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ  (آر سی ایس سی) نے منگل کی شب زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی تھی جس میں کاٹن کے خیمے، رضائی اور فولڈنگ بستر جیسی 4 ہزار 300 اشیا شامل تھیں۔

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ نے 50 سے زائد امدادی کارکنوں کو بھی ہنگامی حفظان صحت کے بیت الخلاء، کھانے پینے کی اشیا کی گاڑیوں اور کیمپر گاڑیوں کے ساتھ ان علاقوں میں بھیج دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!