چینی ریاستی قونصلر اور چین کی قومی انسداد منشیات کمیٹی کے ڈائریکٹر وانگ شیاؤ ہونگ وائٹ ہاؤس آفس برائے قومی انسداد منشیات پالیسی کے ڈائریکٹر راہول گپتا سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی قونصلر اور چین کی قومی انسداد منشیات کمیٹی کے ڈائریکٹر وانگ شیاؤ ہونگ نے وائٹ ہاؤس کے دفتر برائے قومی انسداد منشیات پالیسی کے ڈائریکٹر راہول گپتا سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔
وانگ شیاؤ ہونگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران منشیات کی روک تھام پر چین اور امریکہ کے تعاون میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
وانگ شیاؤ ہونگ نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو درست تزویراتی تصور پر عمل کرنا چاہئے، ایک دوسرے کو مساوی سمجھنا، بات چیت اور تعاون میں مشغول ہونا، منشیات کی روک تھام اور قانون کے نفاذ میں مستحکم اور طویل مدتی تعاون کو فروغ دینا چاہئے تاکہ لوگوں کی توقعات پوری کی جاسکیں اور بڑے ممالک کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاسکے۔
وانگ شیاؤ ہونگ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ امریکہ تعاون کے لئے مزید خلوص کا مظاہرہ کرے گا اور چین کے خدشات کا احترام کرےگا۔
فریقین نے منشیات پر قابو پانے کے شعبے میں تعاون اور تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
