چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے دوران ٹیسلا کے بوتھ کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی توانائی محفوظ بنانے والی شنگھائی میگا فیکٹری نے حال ہی میں آزمائشی پیداوار کا آغاز کیا ہے۔بڑے پیمانے پر تیاری 2025 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
آزمائشی پیداوار اس کی تعمیر شروع ہونے کے صرف 7 ماہ بعد ہی شروع ہوگئی جس سے چین میں ’’ٹیسلا سپیڈ‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ ملک کے مشرقی مالیاتی مرکز میں ٹیسلا کے پہلےکارخانے شنگھائی گیگافیکٹری کی تعمیر اور پھر افتتاح 2019 میں ایک سال کے عرصے میں ہوا۔
ٹیسلا کے نائب صدر تاؤ لِن کے مطابق چین مکمل صنعتی ذرائع،وسیع منڈی کی صلاحیت اور کاروباری ادارے کی ترقی کے لئے اہم پیداواری اور کاروباری ماحول پیش کرتا ہے۔
ٹیسلا کی طرح کئی امریکی ملٹی نیشنل کمپنیاں چینی منڈی سے مسلسل منسلک ہیں کیونکہ شائد ہی کوئی کمپنی یہاں موجود مواقع نظر انداز کرنے کی متحمل ہوسکتی ہے۔بہت سی امریکی کمپنیاں بعض امریکی سیاستدانوں کی جانب سے چین سے ’’ترکِ تعلق‘‘ اور ’’خطرہ مول نہ لینے‘‘ کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے اپنی موجودگی مستحکم کرنے کے لئے سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں۔
امریکی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہا کہ کمپنی چین کو اہم منڈی اور ترسیلی ذرائع کا اہم شراکت دار تصور کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایپل چین میں طویل مدتی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور ترسیلی ذرائع اور تحقیق و ترقی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھاتی رہے گی۔
چین ایپل کی عالمی ترسیلی ذرائع کا اہم حصہ ہے۔دنیا بھر میں ایپل کے 200 بڑے سپلائرز میں سے 80 فیصد سے زائد نے چین میں کارخانے قائم کئے ہیں۔
چین کی مستحکم تخلیقی جدت پر مبنی ترقی،مکمل صنعتی منڈی،مسلسل وسعت اور کاروبار دوست ماحول نے اسے امریکی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کا مقبول مقام بنا دیا ہے۔
چین امریکی کاروباری اداروں کے لئے مواقع کی سرزمین ہے۔70 ہزار سے زائد امریکی کمپنیوں نے چین میں کاروبار قائم کئے ہیں۔
