پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی ترقی میں نائیجیریا کے لئے بڑے امکانات ہیں، سابق نائیجیرین...

چین کی ترقی میں نائیجیریا کے لئے بڑے امکانات ہیں، سابق نائیجیرین صدر کی رائے

ہیڈ لائن:

چین کی ترقی میں نائیجیریا کے لئے بڑے امکانات ہیں، سابق نائیجیرین صدر کی رائے

جھلکیاں:

نائیجیریا کے سابق صدر اولوسیگن اوباسانجو کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی میں نائیجیریا کے لئے بڑے امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا؟ آئیے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ سابق نائیجیرین صدر اولوسیگن اوباسانجو کے گفتگو کرتے ہوئے مختلف انداز

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): اولوسیگن اوباسانجو، سابق صدر ,نائیجیریا

تفصیلی خبر:

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): اولوسیگن اوباسانجو،سابق صدر ,نائیجیریا

’’چین اور افریقہ کے تعلقات نے شاندار انداز میں ترقی کی ہے۔چین کے شروع کئے گئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو جیسے کچھ منصوبے میرے خیال میں شروعات ہیں۔ میں یہی  کہوں گا کہ ان منصوبوں پر ہمیں افریقہ میں اور خاص طور پر نائیجیریا میں کام کرنا چاہئے۔ اگر افریقہ میں مواصلات اور نقل و حمل کے موجودہ نظام کو زیادہ بہتر بنا لیا جائے تو ہم افریقی ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

ہم امن کو یقینی بنانے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ ہمیں مشترکہ سیکیورٹی کی بات کرنا ہوگی۔ ہمیں مشترکہ خوشحالی کی بات کرنا ہوگی۔ ہم آہنگی اور شمولیت پر بھی ہمیں ضرور بات کرنا ہو گی۔

چین ایک عظیم شراکت دار بن سکتا ہے۔ چین کچھ سہولیات کی ترقی اور تجارت کے شعبوں میں نا صرف ہماری مدد کر رہا ہے بلکہ ہمارے ساتھ کام بھی کر رہا ہے۔ہم یہ بات سب سے کہہ رہے ہیں کہ ہم منصفانہ تجارت چاہتے ہیں۔ ہم انصاف اور باہمی مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

اس مقصد کے لئے مساوات، انصاف، منصفانہ طرزعمل، عمومی اور فعال شمولیت کا ماحول ضروری ہے۔ سب کو  شراکت داری اس طرح دی جائے  کہ ہر کوئی جان لے کہ یہ سب میرے لئے ہے اور میں اس کا حصہ ہوں۔ چین نے اس کام کو بخوبی انجام دیا ہے۔ چین ہی اس سلسلے میں دنیا کی رہنمائی کر سکتا ہے۔‘‘

ایبے اوکوتا، نائیجیریا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!