اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کا 2035 تک عام خوشحالی کے...

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کا 2035 تک عام خوشحالی کے حصول کا عزم

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگبو کی ژو شان بندرگاہ کے کنٹینر ٹرمینل کا منظر-(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے معاشی طور پر سب سے متحرک مشرقی صوبے ژے جیانگ نے 2035 تک پورے صوبے میں عام خوشحالی کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ حکومت 2025 تک ٹھوس ترقی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس نے 2027، 2030 اور 2035  تک 3 اضافی مرحلہ وار اہداف کا خاکہ بھی پیش کیا ہے۔

متعلقہ اہداف کے حصول کے لئے  حکومت نے 3 جہتی لائحہ عمل متعارف کرایا ہے۔اس میں نئی قسم کی شہری زندگی کا فروغ جس میں کاؤنٹیاں اہم مرکز ہوں،دیہی زندگی متحرک کرنے کے ذریعے خوبصورت دیہاتوں کا قیام اور شہری و دیہی علاقوں میں اعلیٰ معیار کی مربوط ترقی کا فروغ شامل ہے۔

سوشلزم کی اہم ضرورت اور چینی جدیدیت کی کلیدی خصوصیت کے طور پر عام خوشحالی ایسے مستقبل کا تصوری دیتی ہے جہاں ملک میں ہر کوئی خوشحال ہو۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!