چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ 3 بی راکٹ آزمائشی سیٹلائٹ شی جیان -25 کو لے کر خلا کی جانب روانہ ہو رہا ہے- (شِنہوا)
شی چھانگ(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ تھری بی راکٹ کے ذریعے منگل کی صبح ایک آزمائشی سیٹلائٹ شی جیان -25 خلا میں بھیج دیا ہے۔
راکٹ نے صبح 4 بجے (بیجنگ وقت) جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے اڑان بھری اور پے لوڈ کو طے شدہ مدار میں داخل کردیا۔
شنگھائی اکیڈمی آف سپیس فلائٹ ٹیکنالوجی کے مطابق اس سیٹلائٹ کو بنیادی طور پر سیٹلائٹ ایندھن کی منتقلی اور لائف ایکسٹینشن سروس ٹیکنالوجیز کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائےگا۔
یہ 2025 میں چین کا پہلا راکٹ تجربہ اور لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کا 555 واں مشن تھا۔
