جمعہ, اگست 29, 2025
انٹرنیشنلبنگلہ دیش ، جبری گمشدگیوں کے کیس میں سابق وزیراعظم حسینہ کے...

بنگلہ دیش ، جبری گمشدگیوں کے کیس میں سابق وزیراعظم حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ  کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک خصوصی ٹریبونل نے جبری گمشدگیوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور 11 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی سربراہی میں 2 رکنی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پیر کے روز ڈھاکہ میں یہ وارنٹ جاری کئے۔

دیگر ملزمان میں حسینہ کے سابق مشیر دفاع میجر جنرل (ر) طارق احمد صدیقی اور بنگلہ دیش پولیس کی سابق انسپکٹر جنرل بینظیر احمد بھی شامل ہیں۔

چیف پراسیکیوٹر تاج اسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے جبری گمشدگیوں کے معاملے میں مجموعی طور پر 12 افراد کے وارنٹ گرفتاری کی ے درخواست دی تھی۔

ان میں سے برطرف میجر جنرل ضیاء الاحسن کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ وہ جیل میں ہیں جبکہ مزید 11 افراد کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر کے مطابق کیس کی اگلی سماعت 12 فروری کو ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!