مسافر انڈونیشیا میں جکارتہ-بندونگ ہائی اسپیڈ ریلوے پر چلنے والی ہائی سپیڈ الیکٹریکل ملٹی پل یونٹ (ای ایم یو) ٹرین کے ایک ڈبے میں میں سیلفی بنا رہےہیں۔(شِنہوا)
جکارتہ ( شِنہوا) انڈونیشیا کی بین الاقوامی تعلقات کی ماہر آیو آناستاسیا راچمن نے کہا ہے کہ مجھے آمدہ سالوں کی طرف دیکھتے ہوئے یقین ہے کہ چین عالمی امن کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
انڈونیشیا کی بینا مندیری یونیورسٹی آف گورونٹالو کے بین الاقوامی امور کے دفتر کی ڈائریکٹر راچمن نے چین کے عالمی تعاون اور خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے تعاون میں اہم کردار کو اجاگر کیاجسے وہ چین کے عالمی رابطوں اور تعاون کے لیے عزم کی علامت کے طور پر دیکھتی ہیں۔
انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یہ کوششیں باہمی احترام اور عدم مداخلت پر زور دیتی ہیں اور ایک زیادہ مجموعی اور مستحکم بین الاقوامی ماحول تخلیق کرنے کی صلاحیت کی علامت ہیں۔
راچمن نے کہا کہ چین کی اصلاحات نہ صرف اس کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھاتی ہیں بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی اہم فوائد اور مواقع فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کا اصلاحات گہرا کرنے کا عزم اس کی اختراع پر مبنی ترقی، نظم و نسق کے نظاموں کی بہتری اور ڈھانچہ جاتی خامیاں دور کرنے کی خواہش سے عیاں ہے۔
