پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلامریکی کانگریس ٹرمپ کی انتخابی فتح کی تصدیق کرے گی

امریکی کانگریس ٹرمپ کی انتخابی فتح کی تصدیق کرے گی

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی امریکی کیپیٹل عمارت کے قریب جمع ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی کانگریس باضابطہ طور پر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور فاتح تصدیق کرے گی، 4 سال قبل ان کے حامیوں نے کیپیٹل پر دھاوا بول کر گزشتہ انتخابی نتائج کو بدلنے کی کوشش کی تھی۔

الیکشن کے طریقہ کار کے مطابق امریکی قانون ساز  کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں جمع ہوں گے تاکہ انتخاب میں ڈالے گئے الیکٹورل کالج ووٹوں کی گنتی کی جا سکے جو ریپبلیکن صدر منتخب ٹرمپ کی  اپنی ڈیموکریٹک حریف نائب صدر کملا ہیرس پر فتح کی تصدیق کرنے کا آخری قدم ہے۔

یہ اجلاس 6 جنوری کو ہو رہا ہے،یہ وہی تاریخ  ہےجب 4 سال پہلے ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے کیپیٹل کی عمارت میں زبردستی گھس کر 2020 کے صدارتی انتخابات کے تصدیقی عمل کو متاثر کیا تھا اور سینکڑوں قانون سازوں کو پریشانی میں ایوان کو خالی کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فسادات میں 1500 سے زیادہ افراد پر وفاقی جرائم کے الزامات عائد کئے جا چکے ہیں۔

متعدد امریکی شہر یوں نے انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سکرپس نیوز/اپسوس پول کے مطابق 10میں سے 6 سے زائد امریکی شہریوں نے کہا  ہےکہ 2024 کے انتخاب کے بعد تشدد  کابہت زیادہ امکان یا کچھ حد تک امکان تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!