چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے تھیان فو نئے علاقے میں تھیان فو تیز رفتار ٹرین کی دیکھ بھال مرکز کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے صدرمقام چھنگ دو میں چھنگ دو تھیان فو بین الاقوامی ہوائی اڈہ جامع بانڈڈ زون کے قیام کی ریاستی کونسل نے منظوری دیدی ہے۔
چھنگ دو کسٹمز کے مطابق ہوائی اڈے کے شمال میں واقع بانڈڈ زون کو دو فعال حصوں بندرگاہ اور ایک بانڈڈ زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 1.083 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا یہ بانڈڈ زون سیچھوان میں چھٹا جامع بانڈڈ زون ہے۔
توقع ہے کہ بانڈڈ زون تین اہم صنعتوں ترسیل اور سپلائی چین انتظام، جدید خدمات اور اعلی درجے کی پیداوار کے فروغ کے لئے ہوائی اڈے سے نزدیکی کا فائدہ اٹھائے گا۔
کسٹمز کے مطابق یہ اقدام بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں سیچھوان کی شمولیت کو مزید آگے بڑھا تے ہوئے چھنگ دو۔ چھونگ چھنگ اقتصادی سرکل میں ترقی کی رفتار تیز کرے گا۔
جامع بانڈڈ زون ایسے خصوصی اقتصادی زون ہیں جن میں ڈیوٹی فری آپریشنز اور مخصوص ٹیکس اور درآمدی و برآمدی پالیسیاں شامل ہیں۔
اعلیٰ سطح کے عالمی کھلے پن کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے یہ زون ترجیحی پالیسیوں ، وسیع پیمانے پر امور اور ہموار ریگولیٹری طریقہ کار کے ذریعے غیر ملکی تجارت کے فروغ ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب ، صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
