اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کی مالٹا میں مفت طبی خدمات کی فراہمی

چینی طبی ٹیم کی مالٹا میں مفت طبی خدمات کی فراہمی

مالٹا کے شہر مسیڈا میں 20 ویں چینی طبی ٹیم کی رکن تانگ لیمی (دائیں) مالٹا یونیورسٹی کے طلبہ کو اوریکولر ایکوپوائنٹس کے بارے میں بتارہی ہیں-(شِنہوا)

والیٹا(شِنہوا)بحیرہ روم کے علاقائی مرکز برائے روایتی چینی ادویات (ایم آر سی ٹی سی ایم) سے 20 ویں چینی طبی ٹیم نے اتوار کو جنوبی مالٹا کے علاقے سانتا لوسیجا کے رہائشیوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں اور انہیں طبی سامان عطیہ کیا۔

تقریب کے دوران طبی ٹیم نے روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کے علاج کی خدمات فراہم کیں، جس سے مقامی رہائشیوں میں نمایاں دلچسپی پیدا ہوئی۔ بہت سے لوگوں کو ٹی سی ایم کے بارے میں پہلی بار معلومات ملیں اور انہوں نے تجسس اور تعریف کے ساتھ اس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

72 سالہ ماریلا رگیئر نے اس تجربے کو غیر معمولی قرار دیا۔ گھٹنے کے درد میں مبتلا رگیئرنے ٹی سی ایم کی ہزاروں سال پر محیط تاریخ پر حیرت کا اظہار کیا اور مستقبل میں ایکوپنکچر آزمانے کے اپنے ارادے کا ذکرکیا۔

علاج کی فراہمی کے علاوہ  چینی طبی ٹیم کے ارکان نے مقامی رہائشیوں میں بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی تشخیص کی  اور عطیہ کردہ پلاسٹر کے مناسب استعمال کے بارے میں بھی بتایا۔

چینی طبی ٹیم کے رہنما یانگ لیبائی نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد صحت سے متعلق مشاورت اور مفت طبی خدمات کی پیشکش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کو ٹی سی ایم کلچر سے متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ یہ کوششیں چین اور مالٹا کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانےکا بھی کام کرتی ہیں۔

ایم آر سی ٹی سی ایم 1994 میں چین اور مالٹا کی حکومتوں نے قائم کیا تھا۔ اب تک  100 سے زیادہ ڈاکٹروں پر مشتمل 20 چینی طبی ٹیموں نے مالٹا کے تقریباً ڈھائی لاکھ مریضوں کو ٹی سی ایم علاج فراہم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!