اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیککمبوڈیا میں بی آر آئی کے تعاون سے قائم اقتصادی علاقے سے...

کمبوڈیا میں بی آر آئی کے تعاون سے قائم اقتصادی علاقے سے 2024 میں ریکارڈ تجارت

کمبوڈیا کےسیہانوک ویل میں سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی علاقے (ایس ایس ای زیڈ) کا داخلی دروازہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

نوم پِن (شِنہوا) کمبوڈیا میں سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی علاقے (ایس ایس ای زیڈ) سے درآمدات و برآمدات کی مالیت 2024 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

کمبوڈیا کے کسٹمز کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ایس ایس ای زیڈ میں کاروباری اداروں کا مجموعی تجارتی حجم گزشتہ برس 4.07 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 21.3 فیصد کا اضافہ ہے۔

چین اور کمبوڈیا کے سرمایہ کاروں کا مشترکہ طور پر قائم کردہ  ایس ایس ای زیڈ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت ایک  علمبردار منصوبہ ہے۔

ایس ایس ای زیڈ کے منتظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2024 میں علاقے نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو نمایاں کرکے صنعت اور شہر کے انضمام کو فروغ دیا۔

بیان کے مطابق ایس ایس ای زیڈ 2.0 اپ گریڈ ورژن کی تعمیر ایک نئی سطح کی جانب بڑا قدم ہے۔

ایس ایس ای زیڈ 11 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔ 2024 میں 28 نئے کاروباری اداروں نے کام شروع کیا تھا جس سے علاقے میں کاروباری اداروں کی مجموعی تعداد 202 ہوگئی اور تقریباً 32 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!