افغانستان کے صوبہ ہرات کے شہر ہرات میں ایک کسان زعفران کے پھول چن رہا ہے۔(شِنہوا)
کابل (شِنہوا) افغانستان کی وزارت تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ 2024 میں افغانستان کا مجموعی تجارتی حجم 12 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہا ہے،اس میں گزشتہ برس کی نسبت درآمدات میں 38 فیصد اضافہ اور برآمدات میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی۔
مقامی میڈیا ادارے طلوع نیوز نے اتوار کے روز وزارت کے ترجمان اخونزادہ عبدالسلام جواد کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2024 میں افغانستان کی برآمدات کا حجم 12.42 ارب امریکی ڈالر رہا جس میں سے برآمدات کا حجم 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ درآمدی اشیا کی مالیت 10.6 ارب ڈالرز رہی۔
انہوں نے کہا کہ 2024 میں افغانستان سے ایران، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں دوگنا اضافہ ہوگیا۔
زرعی مصنوعات، پروسیسڈ فوڈ آئٹمز، ٹیکسٹائل، چمڑے، برقی پرزے اور تعمیراتی مواد افغان درآمد کنندگان میں سب سے زیادہ طلب کردہ اشیا ہیں۔
افغانستان کی اہم برآمدات میں کوئلہ، زعفران، تازہ اور خشک میوہ ، ہاتھ سے بنے قالین اور قیمتی و نیم قیمتی پتھر شامل ہیں۔
