پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلتحفظاتی پالیسیوں سے عالمی تناؤ میں اضافہ ہو تا ہے،سابق اعلیٰ عہدیدار...

تحفظاتی پالیسیوں سے عالمی تناؤ میں اضافہ ہو تا ہے،سابق اعلیٰ عہدیدار اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سابق نائب سیکرٹری جنرل فبریزیو ہوچشیلڈ بیلجیم کے  برسلز میں چائنہ-یورپ تھنک ٹینک فورم میں خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

سراجیوو (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سابق اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی تحفظاتی پالیسیوں سے عالمی تجارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، سپلائی چینز میں خلل آ سکتا ہے اور بالآخرامریکی صارفین پر بوجھ پڑ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سابق نائب سیکرٹری جنرل فبریزیو ہوچشیلڈ نے شِنہوا کو  ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ  ماہرین معیشت کا  اس بات پرعمومی اتفاق ہے کہ  محصولات قیمتوں کو بڑھاتے ہیں اور مقابلے کو کم کرتے ہیں جو کہ جی ڈی پی کی نمو کو متاثر کرتا ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے اور چین سے آنے والی اشیاء پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

ہوچشیلڈ نے ٹرمپ کی پہلی مدت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز معیشت کو فروغ دینے کی بجائے اکثر صارفین پر زیادہ قیمتوں کا بوجھ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے آٹو کی صنعت کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی گاڑیوں کے متعدد پرزے بیرون ملک تیار ہوتے ہیں۔ ٹیکسز عائد کرنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں صارفین کے لیے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھیں گی ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!