چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مارسک ایئر کارگو کے دو مال بردار طیارے کھڑے ہیں۔(شِنہوا)
ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کے صدرمقام ژینگ ژو اور ڈنمارک کے شہر بلونڈ کے درمیان ایک بین الاقوامی مال بردار روٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے،یہ ہینان اور نارڈک خطے کے درمیان پہلا براہ راست فضائی مال بردار روٹ ہے۔
ایک بی 767 مال بردار طیارہ بلونڈ سے ژینگ ژو شین ژینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کو پہنچا اور سامان لیکر واپس بلونڈ چلا گیا جس سے اس روٹ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
اس روٹ پر ڈنمارک کی مارسک ایئر کارگو پروازیں چلائے گی جس کے ذریعے بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس سامان اور الیکٹرانک مصنوعات کی نقل و حمل ہوگی ۔ اس روٹ پر ہر ہفتے 6 پروازیں شیڈول ہیں۔
چائنہ ہینان ایوی ایشن گروپ کے مطابق اس روٹ کے افتتاح سے ژینگ ژو کے ہوائی اڈے میں مارسک ایئر کی آمدورفت بھی شروع ہوئی ہے جس سے ژینگ ژو سے یورپ تک کی فضائی راہداری کو نارڈک خطے تک توسیع ملی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ژینگ ژو ہوائی اڈے سے مال برداری اور ڈاک کا حجم 8 لاکھ ٹن سے زائد تھا۔یہ 1997 میں ہوائی اڈے کے افتتاح کے بعد سے سالانہ مال برداری اور ڈاک کے حجم کا ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔
