اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے قابل رہائش شہروں کی تخلیق کے لیے شہری تجدید کی...

چین نے قابل رہائش شہروں کی تخلیق کے لیے شہری تجدید کی کوششوں کو تیز کر لیا

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے جیولونگ پو ضلع میں لوگ شہری تجدید کے ایک منصوبے کی تصاویر بنا رہے ہیں ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)چین مسلسل شہری تجدید کے پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے اپنے شہروں کو قابل رہائش، لچکدار اور سمارٹ مقامات میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جو شہری منظرنامے ،رہائشیوں کے حالات زندگی کو بہتراور گھریلو طلب کو متحرک کریں گے۔

ایک ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں شہری تجدید کے کام کا جائزہ لیا گیا جس میں پرانی رہائشی کمیونٹیز اور شہری دیہاتوں کی تجدید کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں شہری بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے، شہری ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے اور شہری تاریخ اور ثقافت کا تحفظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے پروفیسر چھن جی نے کہا کہ حالیہ دہائیوں میں تیزی سے اور بڑے پیمانے پر شہر سازی  کے عمل کے بعد چین کی شہر سازی کی شرح 66 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

چھن نے کہاتاہم شہر سازی کی تیز رفتار پیشرفت کے ساتھ زیر زمین پائپ نیٹ ورکس کی کمی اور ناقص شہری منصوبہ بندی جیسے مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری تجدید کے پروگرام خاص طور پر  شہروں کو درپیش مشترکہ چیلنجز کو حل کرنے کے لیے بنائےگئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!