اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی بدعنوانی کے خلاف غیرمتزلزل جنگ جاری

چین کی بدعنوانی کے خلاف غیرمتزلزل جنگ جاری

چین  کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے کن منگ چھانگ شوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو لیکر جہاز سے اتر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ تادیبی ادارے نے  6 سے 8 جنوری تک ایک اہم مکمل اجلاس طلب کیا ہے جس میں سال بھر کے لیے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اہم ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

ایک حالیہ اجلاس میں چینی قیادت نے ملک کی موجودہ انسداد بدعنوانی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی طور پر مقصد کی وضاحت اور عزم کی ضرورت پر زور دیاجس میں کوئی بھی غفلت یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چین نے گزشتہ دہائی کے دوران  ایک بے مثال انسداد بدعنوانی مہم جاری رکھی ہے جس میں ریکارڈ تعداد میں اعلیٰ عہدیداروں کی تحقیقات اور مختلف شعبوں پر اس کے وسیع اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آج یہ مسلسل کریک ڈاؤن ایک معمول بن چکا ہے۔ لوگ اب یہ سمجھتے ہیں کہ قیادت کا بدعنوانی کے خلاف نہ ختم ہونے والی جنگ کا وعدہ محض زبانی کلامی نہیں بلکہ عمل کے لئے ایک پختہ عزم ہے۔

چین کی انسداد بدعنوانی کی جنگ جاری ہے۔ 2024 میں اس نے مالیات، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور کھیلوں جیسے شعبوں میں اہم پیش رفت حاصل کیں جبکہ بدعنوانی کی جدید شکلوں کو ختم کیا جو خود کو جائز مارکیٹ عمل کے طور پر چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!