ہیڈلائن:
قازق طالب علم کا چین کے مشرقی علاقے میں پانی منتقلی کے منصوبے کا دورہ
جھلکیاں:
قازق طالب علم نے چین کے مشرقی علاقے میں جنوب سے شمال تک پانی منتقلی کے منصوبے کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے لئے آئیے ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
2۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژو چھین منگ، سٹاف ممبر، منیجمنٹ آفس، جیانگ ڈو کی واٹر کنزرونسی پراجیکٹ
3۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
4۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژو چھین منگ، سٹاف ممبر، منیجمنٹ آفس، جیانگ ڈو کی واٹر کنزرونسی پراجیکٹ
5۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
6۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): نرمنیگوف رضا، قازق طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
7۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
8۔ ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): ژو ژی ژانگ، مقامی دیہاتی
9۔ ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): نرمنیگوف رضا، قازق طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
10۔ ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
’’ مسٹر ژو، میں پھر یہاں ہوں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژو چھین منگ، سٹاف ممبر، منیجمنٹ آفس، جیانگ ڈو کی واٹر کنزرونسی پراجیکٹ
’’ ہیلو۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
’’ میرا ہم جماعت ساتھی رضا، جنوب سے شمال کے درمیان پانی منتقلی کے منصوبے کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ اس لئے میں اسے آج اُسے جیانگ دو کے آبی تحفظ کے اہم منصوبے کا دورہ کرانے لایا ہوں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژو چھین منگ، سٹاف ممبر، منیجمنٹ آفس، جیانگدو کی واٹر کنزرونسی پراجیکٹ
’’ میرے ساتھ آئیے۔ دریائے یانگسی سے دریائے زرد تک آبی منتقلی کے لئے پہلے پانی کو 30 میٹر سے زیادہ اونچائی تک اُٹھانا پڑتا ہے۔ اس منصوبے میں بجلی کی موٹرز پمپ چلانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ موٹریں بجلی کی توانائی کو مکینیکل توانائی میں تبدیل کر کے پانی کو نچلی سطح سے اُوپر کی طرف اُٹھاتی ہیں۔ اس میں کسی بھی خرابی سے بچنے کے لئے بجلی کے سرکٹ کے قابل بھروسہ ہونے کو یقینی بنانا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ سال 2023 میں، جیانگ دو اہم آبی تحفظ منصوبے نے ایک مؤثر پمپ اسٹیشن سسٹم متعارف کرایا۔ اس نظام کے تحت صرف ایک اشارے پر آپریٹرز بڑے پمپ اسٹیشن کی کارروائی کا انتظام کر سکتے ہیں۔ اس طرح منصوبے کی طویل مدتی کارکردگی، حفاظت اور استحکام کو یقینی بنایا جانا ممکن ہو گیا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
’’ صرف صاف پانی شمالی علاقے کو بھیجا جا سکتا ہے۔ یہ سان جیانگ یِنگ ، جنوب سے شمال تک پانی منتقلی منصوبے کی مشرقی گزرگاہ کے لئے پانی حاصل کرنے کی جگہ ہے۔ پانی کے مرکزی علاقےسان جیانگ یِنگ میں دریائے یانگسی کے کنارے صفر آلودگی حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی ڈاکس، کشتیوں کے کارخانے اور کاروبار کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مچھلیوں کی فارمنگ کے تالابوں، پانی کے ریستورانوں اور دیگر سہولتوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): نرمنیگوف رضا، قازق طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
’’ جو منظر آج ہم دیکھ رہے ہیں، اس سے یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ یہ جگہ پہلے کیسی تھی۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
’’ کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ یہاں پہلے کیا تھا؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): ژو ژی ژانگ، مقامی دیہاتی
’’ جب ہم بچے تھے، تب یہ دریا کے کنارے کا علاقہ ہوتا تھا۔ یہاں ایک چھوٹی کشتیوں کا کارخانہ بھی تھا۔ بعد میں دریائے یانگسی کے تحفظ کی کوششوں کے سلسلے میں چین کی حکومت نے اس علاقے کو ایک نمائشی پارک میں تبدیل کر کےمحفوظ بنا دیاہے۔ اب پانی زیادہ صاف ہے۔ ہم اکثر بے پنکھ ڈولفن کی دریائے یانگسی کے اس علاقے میں واپسی کو دیکھ رہے ہیں‘‘
ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): نرمنیگوف رضا، قازق طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
’’ آج ہم جو سان جیانگ یِنگ دیکھتے ہیں، یہاں کشتیوں کے کارخانے کو پارکوں میں اور مچھلیوں کے تالابوں کو نمائش کے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ بہت خوبصورت ہے!۔ ‘‘
ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی): کاؤ ژی چھی، طالبعلم، یانگ ژو یونیورسٹی
’’ ہاں۔ حقیقت میں یہ صرف شمالی علاقے نہیں جنہیں مشرقی روٹ منصوبے سے فائدہ ہو رہا ہے۔ جیسے جیسے صاف پانی شمال کی طرف بہتا ہے، روٹ کے ساتھ واقع شہر اور گاؤں بھی غذائیت حاصل کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دریا اور جھیلوں کے ماحولیاتی ماحول میں بھی بہتری آئی ہے۔ مجموعی طور پر اس منصوبے نے بے شمار فائدے دئیے ہیں۔‘‘
نانجنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link