اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ،امریکہ معاشی تعلقات کی بہتری سے تمام دنیا کو فائدہ ہوگا:...

چین ،امریکہ معاشی تعلقات کی بہتری سے تمام دنیا کو فائدہ ہوگا: ماہرین کی رائے

ہیڈ لائن:

چین ،امریکہ  معاشی تعلقات کی بہتری سے تمام دنیا کو فائدہ ہوگا: ماہرین کی رائے

جھلکیاں:

چین ،امریکہ  معاشی تعلقات  بہتری سے تمام دنیا کو فائدہ ہو گا۔ اس حوالے سے ماہرین کیا کہتے ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چین اور امریکہ  کے مختلف عمومی مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لی بون چیئی، سابق ملائشین نائب وزیر صحت، مشیر سینٹر آف ریجنل اسٹریٹجک سٹڈیز (سی آر او ایس ایس)

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): بنجمن مگانا، چیف ایڈیٹر فارن نیوز، دی گارڈین، تنزانیہ

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): فلپ مونئیر، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر، گریٹر جنیوابرن ایریاز اکنامک ڈویلپمنٹ ایجنسی

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (ہسپانوی): سباسٹئن شولز، محقق، نیشنل یونیورسٹی آف لا پلیٹا، ارجنٹینہ

6۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): فلپ مونئیر، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر، گریٹر جنیوابرن ایریاز اکنامک ڈویلپمنٹ ایجنسی

7۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): لارنس لوہ، سینٹر فار گورنینس اینڈ سسٹین ایبلٹی، این یو ایس بزنس سکول، سنگاپور

8۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (ہسپانوی): ایڈوارڈو ری گلیڈو، سینئر محقق، انٹرنیشنل پالیسی ریسرچ سینٹر آف کیوبا

9۔ ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): لی بون چیئی، سابق ملائشین نائب وزیر صحت، مشیر سینٹر آف ریجنل اسٹریٹجک سٹڈیز (سی آر او ایس ایس)

تفصیلی خبر:

چین اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہیں۔ یہ دونوں معیشتیں بلا شبہ عالمی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔متعدد ممالک کے ماہرین اور معیشت دانوں نے چین اورامریکہ کے مستحکم معاشی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔  ان کا ماننا ہے کہ یہ تعلقات عالمی ترقی کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔

کیپشن:

’عالمی ترقی کے لئے نہایت اہم‘

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لی بون چیئی، سابق ملائشین نائب وزیر صحت، مشیر سینٹر آف ریجنل اسٹریٹجک سٹڈیز (سی آر او ایس ایس)

’’ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہوتے ہوئے چین اور امریکہ کے درمیان صحت مندانہ تجارتی تعلقات انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔ ان صحت مندانہ تجارتی تعلقات سے دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): بنجمن مگانا، چیف ایڈیٹر فارن نیوز، دی گارڈین، تنزانیہ

’’ چین اور امریکہ کے مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات عالمی معاشی ترقی اور استحکام کو فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ دونوں معیشتیں عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے ایک اہم حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): فلپ مونئیر، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر، گریٹر جنیوابرن ایریاز اکنامک ڈویلپمنٹ ایجنسی

’’ میرا خیال ہے کہ چین اورامریکہ کے تعلقات بہت اہم ہیں کیونکہ امریکہ اور چین دونوں معاشی لحاظ سے بہت اہم ممالک سمجھے جاتے ہیں۔ اس لئے  یہ تعلقات نا صرف خود ان دونوں ممالک  بلکہ ساری  دنیا کے لئے بھی اہمیت کے حامل ہیں۔‘‘

کیپشن:

’غلط طریقے سے نمٹنا مہنگا پڑ سکتا ہے‘

ماہرین نے خبردار کیا کہ چین اورامریکہ کے معاشی و تجارتی تعلقات کو نامناسب انداز میں دیکھا جانا عالمی معیشت کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے تجارتی تحفظ پسندی اور یکطرفہ پابندیوں کے خلاف بھی آواز بند کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (ہسپانوی): سباسٹئن شولز، محقق، نیشنل یونیورسٹی آف لا پلیٹا، ارجنٹینہ

’’ میرا خیال ہے کہ ٹیرف یا یکطرفہ پابندیوں کا نفاذ  ریاستوں کے درمیان تصادم کو بڑھاتا  ہے  اس سے معاشی مسائل حل نہیں ہوتے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): فلپ مونئیر، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر، گریٹر جنیوابرن ایریاز اکنامک ڈویلپمنٹ ایجنسی

’’ میرے خیال میں اگر آپ اپنی معیشت کو بہت زیادہ تحفظ دیں تو اس کا مطلب ہے کہ  آپ تھوڑی سی اقلیت کا تحفظ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اس کے نتیجے میں آبادی کا ایک غالب حصہ درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہوگا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): لارنس لوہ، سینٹر فار گورنینس اینڈ سسٹین ایبلٹی، این یو ایس بزنس سکول، سنگاپور

’’ ٹیرف اور دیگر تجارتی رکاوٹوں سے اجتناب کیا جانا چاہئے تاکہ دنیا معاشی ترقی اور نمو میں آگے بڑھ سکے۔‘‘

کیپشن:

دنیا کی توقعات

اس لئے چین اور امریکہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تصادم کے بجائے مکالمے کو ترجیح دیں گے اور تعاون کا ایسا طریقہ اپنائیں گے جس میں یک طرفہ فائدے کے بجائے باہمی مفادات کا تحفظ یقینی ہو۔

ساؤنڈ بائٹ 7 (ہسپانوی): ایڈوارڈو ری گلیڈو، سینئر محقق، انٹرنیشنل پالیسی ریسرچ سینٹر آف کیوبا

’’ چین اور امریکہ کے درمیان مفید مکالمے اور مکمل تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ یہ دونوں بڑے ممالک ہیں جو سیاسی، معاشی اور عالمی سطح پر بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کا فروغ دونوں کی ضرورت ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): لی بون چیئی، سابق ملائشین نائب وزیر صحت، مشیر سینٹر آف ریجنل اسٹریٹجک سٹڈیز (سی آر او ایس ایس)

’’ چین اور امریکہ کی معیشتیں کسی حد تک آپس میں ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ اس میں بہت زیادہ باہمی فائدے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ کاروباری طبقہ مزید تعاون کی امید رکھے ہوئے ہے۔‘‘

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!