بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبے نے 2025 کے نئے سال اور آمدہ موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران مشکلات کا شکار پارٹی ارکان کی مدد کے لئے پارٹی رکنیت سے حاصل کردہ رقم میں سے 38 کروڑ 40 لاکھ یوآن (تقریباً 5 کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبے نے کہا ہے کہ یہ رقم پارٹی کے ریٹائرڈ ارکان اور عہدیداروں خاص کر 1949 سے قبل سی پی سی میں شمولیت اختیار کرنے والے بنیادی سطح کے عہدیداروں اور قومی سطح پر اعزازات حاصل کرنے والوں پر خرچ کی جائے گی۔
بیان میں سی پی سی ارکان اور فرائض کی انجام دہی کے دوران مرنے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کی خصوصی نگہداشت اور طویل مدتی مدد پر زور دیا گیا ہے۔ شعبے کے مطابق بیماری کی وجہ سے غربت کا شکار افراد اور مشکلات میں پھنسے پارٹی کے نئے ارکان بھی اس امداد سے مستفید ہوں گے۔
شعبے کا کہناہے کہ تمام سطح پر پارٹی کمیٹیوں کے تنظیمی شعبوں کو نگرانی تیز کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ رواں سال 29 جنوری سے شروع ہونے والے موسم بہار تہوار سے قبل رقم مطلوبہ افراد تک پہنچ جائے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link