اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی محققین کی سبزیوں کی تازگی برقرار رکھنے میں پیشرفت

چینی محققین کی سبزیوں کی تازگی برقرار رکھنے میں پیشرفت

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ کے ضلع وو ڈانگ کے گاؤں شیابا میں ایک کسان شہر میں فروخت کرنے کے لئے سبزی اتارتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ اکیڈمی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری سائنسز کےچینی محققین فصل کی کٹائی کے بعد کی ٹیکنالوجی میں صف اول کے طور پر کوشاں ہیں جو کہ فاضل مادے کو کم کرتے ہوئے سبزیوں کی تازگی اور غذائی تاثیر محفوظ بناتی ہے۔ان کا کام شیلف کی زندگی سے بھی آگے تک پھیلا ہوا ہے جس میں مصنوعات کا معیار برقرار رکھنے پر بھی توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

پیکنگ سے قبل سبزیوں کو مسلسل ٹھنڈا کرنا ایک اہم کام ہے جو تازگی برقرار رکھنے میں ایک اہم اقدام ہے۔اس عمل میں طویل مدتی ذخیرہ کرنے کے لئے اتاری گئی تازہ سبزیوں کے درجہ حرارت کو فوری طور پر مناسب سطح تک کم کرنا شامل ہے۔

تاہم پیکنگ سے قبل موثر ٹھنڈک کا حصول چیلنجز سے خالی نہیں ہے۔مختلف سبزیوں اور ان کے پکنے کی مختلف سطح کو درجہ حرارت کی درست نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے محققین نے اپنی لیبارٹری میں جدید تجرباتی پلیٹ فارم قائم کئے ہیں جن میں پیداوار کی ہر قسم کے لئے درجہ حرارت کی بہترین حد کی نشاندہی کے لئے مختلف حالات میں ان کی ساخت میں رونما ہونے والی تبدیلیاں محتاط انداز میں ریکارڈ کی جاتی ہیں۔

ان پیشرفتوں سے نہ صرف پیکنگ سے قبل ٹھنڈا کرنے کی استعداد بہتر ہوئی ہے بلکہ شہری علاقوں کو بھجوائی جانے والی سبزیوں کی شیلف کی زندگی بھی دوگنا یا چار گنا تک بڑھی ہے۔

سفید مولیوں سے آغاز کرتے ہوئے ٹیم نے لیبارٹری اور حقیقی دنیا کے حالات میں سبزی کا رنگ نیلا ہونے کے عمل کو دوبارہ تیار کیا اور اس کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پودوں کے ایک مرکب کی نشاندہی کی جو آکسیڈائز عمل سے ناپسندیدہ نیلا رنگ پیدا کرتا ہے اور دریافت کیا کہ پیکنگ کے اندر گیس کی ساخت کو کنٹرول کرنے سے رنگت کو موثرطریقے سے روکا جا سکتا ہے۔

گزشتہ 2 برسوں میں ٹیم کی تخلیقات بیجنگ،شنگھائی اور شین زین سمیت 75 شہروں میں نافذ کی جا چکی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!