اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے بزرگ شہریوں میں یاداشت کے مسائل سے نمٹنے کا لائحہ...

چین نے بزرگ شہریوں میں یاداشت کے مسائل سے نمٹنے کا لائحہ عمل جاری کردیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نرسنگ ہاؤس کیپر چھانگ ہاؤ (دائیں) 92 سالہ بزرگ مو کون لائی کو ہسپتال لے کر جارہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں عمررسیدہ افراد کی تیزی سے بڑھتی تعداد کی وجہ سے یادداشت کے مسائل عمر رسیدہ افراد اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اہم چیلنج بن چکے ہیں جس سے نمٹنے کے لئے ایک قومی لائحہ عمل جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سمیت 15 دیگر اداروں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس لائحہ عمل میں یادداشت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے 7 اہم امور بیان کئے گئے ہیں جن کے 2023 تک اہداف حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

منصوبے کے مطابق  2030 تک ڈیمنشیا کی روک تھام، جانچ پڑتال، تشخیص، علاج، بحالی اور دیکھ بھال کا احاطہ کرنے والا روک تھام و تدارک کا ایک جامع اور مستقل نظام تشکیل دیا جائے گا۔

عمر رسیدہ آبادی اور بڑھتی ہوئی اوسط عمر کی وجہ سے چین میں غائب دماغی ڈیمنشیا میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے جو وسیع پیمانے پر معاشرتی تشویش بن گیا ہے۔

2024 میں جاری شدہ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 2021 میں ملک بھر میں ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم الزائمرمرض اور دیگر اقسام کے ڈیمنشیا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں ڈیمنشیا مریضوں کی تعداد دنیا کے مجموعی مریضوں کا تقریباً 30 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!