چین کے ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل کا ایک منظر-(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل کی ژوہائی بندرگاہ سے 2024 کے دوران آنے اور جانے والے مسافر دوروں کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 72 فیصد اضافہ اور نیا ریکارڈ ہے۔
اس پل سے گزشتہ برس 55 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کی آمدورفت ہوئی جو 71 فیصد زائد تھی اور پہلی بار 50 لاکھ کی حد کو عبور کیا۔
اس پل کی طوالت 55 کلومیٹر ہے جو چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔ یہ دنیا کا طویل ترین پل، سرنگ اورسمندری کراسنگ ہے۔
سال 2024 کے 50 دنوں میں بندرگاہ سے مسافروں کی یومیہ آمدورفت ایک لاکھ سے زائد رہی جو 2023 کے مقابلے میں 10 گنا زائد ہے۔
2024 کے دوران ہانگ کانگ یا مکاؤ کی نمبر پلیٹ والی 30 لاکھ گاڑیاں یہاں سے گزری جو مجموعی ٹریفک کا 55 فیصد ہے۔
