چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے شنگھائی ہانگ چھیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہانگ کانگ کے طلبا سی 919 مسافر طیارے سے اتر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) نے کہا ہے کہ چین کے شہری ہوابازی شعبے کو آمدہ موسم بہار تہوارکے دوران 9 کروڑ مسافر دوروں کی توقع ہے۔
سی اے اے سی کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ شو چھنگ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 14 جنوری سے 22 فروری تک 40 روزہ سفری رش کے دوران یہ شعبہ یومیہ 18ہزار 500 پروازوں کو نمٹائےگا جو کہ 2024 سے 8.4 فی صد اضا فہ ہے۔
شونے کہا کہ موسم بہار تہوار چین کے متعدد شہریوں کے لئے سفر اور فرصت کے لمحات گزارنے کا وقت بنتا جارہا ہے، ٹکٹس کے ڈیٹا سے ظاہر ہو تا ہے کہ شمالی "آئس اینڈ اسنو” مقامات جیسے ہاربن، چھانگ چھون اور ارمچی کے ساتھ ساتھ ہائیکو اور سانیہ جیسےجنوبی گرم شہروں کے لئے طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
شونے کہا کہ اندرونی اور بیرونی سیاحت میں تیزی کے سبب اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی فضائی سفر بڑھ رہا ہے۔ چین کی ویزا فری پالیسی میں توسیع، غیر ملکی مسافروں کے لئے ادائیگی کے مزید آسان طریقہ کار اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے داخلے کی سہولت جیسے دیگر اقدامات سے اسے فروغ ملا ہے۔
چین کے سیاحوں کے لئے مقبول بین الاقوامی مقامات میں سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔
شونے کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے سی اے اے سی حفاظتی انتظام، پرواز کی گنجائش اور خدمت میں معاونت کے لئے اہداف پر مبنی اقدامات کرے گا۔
