اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا میں تفتیش کار مواخذہ شدہ صدر کی گرفتاری میں ناکام

جنوبی کوریا میں تفتیش کار مواخذہ شدہ صدر کی گرفتاری میں ناکام

جنوبی کوریا  کےسیئول میں  تفتیش کار اور پولیس اہلکار صدارتی رہائش گاہ میں داخلے کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے تفتیش کار ، انسداد بدعنوانی تحقیقاتی یونٹ کے ساتھ جمعہ کو مواخذہ شدہ صدر یون سوک-یول کو گرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد صدارتی رہائش گاہ سے واپس چلے گئے۔

کرپشن انویسٹی گیشن آفس فار ہائی-رینکنگ آفیشلز(سی آئی او)نے کہا کہ مسلسل محاذ آرائی نے یون کے خلاف سیئول کی عدالت کے منگل کو جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر  عملدرآمد کو ناممکن بنا دیا۔

سی آئی اونے کہا کہ اس نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر  تقریباً 1 بجکر 30 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ ) پر   موقع پر موجود تفتیش کاروں کی سلامتی کے پیش نظر  کارروائی روک دی تھی ۔  انہوں نے یون کے رویے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا جو قانونی کارروائی پر عملدرآمد نہیں کررہے۔

تفتیشی یونٹ کا  مزید کہنا تھا  کہ مستقبل کے اقدامات کا فیصلہ متعلقہ جائزوں کے بعد کیا جائے گا۔

سی آئی اوکے پراسیکیوٹرز اور تفتیش کاروں کے ایک گروپ نے جمعہ کو سیئول کے وسطی علاقے میں مواخذہ شدہ صدر کو ان کی صدارتی رہائش گاہ سے مارشل لاء کے نفاذ  کے الزام میں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم صدارتی سکیورٹی سروس کے اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے بعد انہیں وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی کارروائی روکنا پڑی ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!