اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ میں 2024 کے دوران ٹیسلا کی فروخت کا نیا...

چینی مین لینڈ میں 2024 کے دوران ٹیسلا کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ٹیسلا کی میگا فیکٹری کا ایک منظر۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) ٹیسلا چائنہ نے  اعلان کیا ہے کہ چینی مین لینڈ میں اس کی الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی فروخت 2024 میں 6 لاکھ 57 ہزار یونٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.8 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیسلا چائنہ نے جمعہ کے روز کہا کہ دسمبر 2024 میں چینی مین لینڈ نے 83 ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرکے ماہانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا  جو گزشتہ ماہ کی نسبت 12.8 فیصد اضافہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق عالمی سطح پر ٹیسلا نے 2024 کے دوران 17 لاکھ 70 ہزار الیکٹرک گاڑیاں تیار کیں اور 17 لاکھ 90 ہزار فراہم کی گئیں ۔ یہ کم ازکم 9 برس میں ٹیسلا کی گاڑیوں کی ترسیل میں پہلی سالانہ کمی تھی اور یہ تعداد 2024 میں 2023 کی نسبت کم رہی۔

ٹیسلا نے گزشتہ برس عالمی سطح پر 11 ہزار 500 سپرچارجرز کا اضافہ کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 19 فیصد اضافہ ہے ۔ دنیا بھر میں سپر چارجرز کی مجموعی تعداد 67 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔  2025 سے ٹیسلا چینی مین لینڈ میں وی 4 سپر چارجرز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شنگھائی میں قائم ٹیسلا کی میگا فیکٹری توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریوں کی تیاری کے لئے مختص ہے جسے میگا پیک کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی آزمائشی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔  توقع ہے کہ اس مرکز میں بڑے پیمانے پر پیداوار 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل طور پر شروع ہوجائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!