اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے شنگھائی میں پہلا بڑا اطلاقی جانچ پڑتال مرکز قائم کردیا

چین نے شنگھائی میں پہلا بڑا اطلاقی جانچ پڑتال مرکز قائم کردیا

چین  میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم کے روایتی طب  فورم 2021 کے دوران تشخیص اور تھراپی کے لئے چینی روایتی طب کا ایک آلہ دکھایا جا رہا ہے۔ (شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین نے شنگھائی میں طبی لارج ماڈلز کے لئے پہلا اطلاقی جانچ پڑتال اور تصدیقی مرکز قائم کردیا ہے جس کا مقصد صحت کی نگہداشت شعبے میں مصنوعی ذہانت کا انضمام آگے بڑھانا ہے۔

اس مرکز کا افتتاح جمعہ کے روز شنگھائی مصنوعی ذہانت (اے آئی) لیبارٹری نے کیا جو طبی لارج ماڈلز کی تربیت، تشخیص اور اطلاق کے درمیان فرق ختم کرنے کے کاموں کی رہنمائی کرتی ہے۔

شنگھائی میں 12معروف صحت نگہداشت ادارے اس مرکز کے پہلے توثیقی یونٹس کے طور پر کام کریں گے۔

اس وقت چین میں بیماری کی پیشگوئی، تشخیص میں معاونت، انفرادی علاج اور ادویات کی دریافت کے لئے طبی لارج ماڈلز کو تلاش کیا جارہا ہے تاہم اس میں درستگی، تشریح، ڈیٹا پرائیویسی اور طبی اخلاقیات جیسے چیلنجز برقرار ہیں۔

مرکز ایک جامع تشخیصی عمل میں تعاون کرتا ہے جس میں اہلیت کی تصدیق ، ماڈل کا جائزہ ، حفاظت کی تشخیص ، طبی منظرنامے کی تشخیص ، مصنوعات کی اخلاقیات کا جائزہ  اور ایپلی کیشن ٹریکنگ شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!