اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صارفین کا موسم سرما میں تفریحی سرگرمیوں سے لگاؤ

چینی صارفین کا موسم سرما میں تفریحی سرگرمیوں سے لگاؤ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہاربن آئس سنو ورلڈ کا فضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سرد موسم چین کے زیادہ تر حصے کو متاثر کرتا ہے، ایسے میں لوگ موسم سرما کی جاندار سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں گزشتہ روز درجہ حرارت تقریباً منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باوجود مقامی سکی ریزارٹ سکیئرز اور لوگوں سے بھرا رہا جو برفانی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

حکومت نے موسم سرما کی تفریح کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جس سے چین بھر میں برف اور برف کی سیاحت کو فروغ ملا ہے۔گزشتہ سال موسم سرما کے 38 لاکھ 50 ہزار سے زائد تفریحی دورے ریکارڈ کئے گئے جن میں گزشتہ سال کی نسبت 38 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں حاضرین نے نئے سال کی چھٹی کے دوران انڈور سرمائی تفریحی پارک میں تفریحی سرگرمیوں سے لطف اٹھایا۔ان سرگرمیوں میں پینگوئنز اور برفانی لومڑیوں کو دیکھنا،آئس بمپر کاروں پر سواری اور آئس سلائیڈز لینا شامل تھا۔

علاوہ ازیں جنوب کی جانب چین کے ایک گرم علاقے گوانگ ڈونگ صوبے میں انڈور سکیئنگ تیزی سے نوجوان نسل میں مقبول ہو رہی ہے۔یہاں پر 20 سے زائد انڈور سرمائی کھیلوں کے مراکز ہیں۔

چینی اکیڈمی برائے عالمی تجارت و اقتصادی تعاون کے ایسوسی ایٹ محقق ہانگ یونگ نے کہا کہ نئے سال کی تعطیلات کے دوران صارفین کا زبردست جوش و خروش مضبوط قوت خرید کی عکاسی کرتاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!