اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبی وائے ڈی ایک بار پھر ٹیسلا سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فروخت...

بی وائے ڈی ایک بار پھر ٹیسلا سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے میں کامیاب

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کے شیاؤمو انٹرنیشنل لاجسٹکس بندرگاہ پر کار بردار بحری جہاز "بی وائی ڈی ایکسپلورر نمبر 1” کے پہلے سفر کی مناسبت سے تقریب  کے انعقاد کا منظر ۔ (شِںہوا)

نیو یارک(شِنہوا)دسمبر میں چینی الیکٹرک گاڑیوں(ای وی) کی ترقی جاری رہی۔ بی وائے ڈی نے دوسری مرتبہ ٹیسلا سے عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت کا تاج حاصل کرلیا۔

وال سٹریٹ جنرل کے مطابق بی وائے ڈی نے دسمبر میں 2 لاکھ 7 ہزار 734 مکمل الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 9 فیصد زائد ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں بی وائے ڈی نے تقریباً 5 لاکھ 95 ہزار مکمل الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں۔یہ تعداد ٹیسلا سے زائد ہے جس سے چینی ای وی تیار کرنے والی کمپنی کو سہ ماہی بنیاد پر دوسری مرتبہ سب سے زیادہ فروخت کا اعزاز حاصل ہوا۔

ٹیسلا نے چوتھی سہ ماہی میں صرف 4 لاکھ 96 ہزار ای ویز فراہم کیں۔یہ ایک ریکارڈ ہے تاہم وال سٹریٹ  کو 5 لاکھ 7 ہزار گاڑیوں کی امید تھی۔

اس سال بی وائے ڈی نے تقریباً 17 لاکھ 68 ہزار مکمل الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال سے 12 فیصد زائد ہیں۔ ٹیسلا نے گزشتہ سال سے تقریباً ایک فیصد کمی سے 17 لاکھ 90 ہزار گاڑیاں فروخت کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!