اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان2ماہ میں 2ہزار950مقدمات دائر، 7ہزار482نمٹائےگئے،سپریم کورٹ

2ماہ میں 2ہزار950مقدمات دائر، 7ہزار482نمٹائےگئے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں 2ماہ کے دوران  نمٹائے گئے اور نئے دائر مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق 2ماہ میں 2ہزار950مقدمات دائر ہوئے،28اکتوبر سے 3 جنوری تک 7ہزار482مقدمات نمٹائےگئے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں مقدمات کےفیصلوں کا عمل تیز کیاگیا ،مقدمات کی منصوبہ بندی اور انتظامی بہتری سےعدالتی کارکردگی میں اضافہ ہوا۔

ای حلف نامہ اور تصدیق شدہ کاپیوں کی فراہمی شروع کی گئی،عوامی شمولیت کے لیے قانونی ماہرین، فریقین اور سول سوسائٹی سے فیڈبیک کا عمل متعارف کرایا گیا۔

چیف جسٹس نے دُور دراز اضلاع کے دورے کئے، عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی گئی،انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وسائل میں بہتری کے اقدامات کیے گئے۔

عدالتی نظام کو جوابدہ اور سہل بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی ، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!