ہیڈلائن:
آسٹریلیا میں خصوصی کاروں کے سب سے بڑے میلے میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کی شرکت متوقع
جھلکیاں:
تماشائیوں کو متوجہ کرنے والے خصوصی کاروں کے آسٹریلیا کے سب سے بڑے فیسٹیول’’سمرناٹس‘‘ کے 37 ویں ایڈیشن کاجمعرات کے روز کینبرا میں آغاز ہو گیا ہے۔
چار روزہ میلے میں 500 سے زائد کاریں جلوہ گر ہوں گی، پچھلے سال کے ناخوشگوار واقعے کے بعد اس سال سکیورٹی کے سخت انتطامات کئےگئے ہیں۔ تفصیلات کے لئے وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔سڑک پر خصوصی کاروں کے مناظر
2۔سڑک پر پارک کی گئی خصوصی کاروں کے مناظر
3۔خصوصی کار فیسٹیول میں شرکت کے لئے آنے والے شہریوں کے مناظر
تفصیلی خبر:
خصوصی کاروں کے آسٹریلیا کے سب سے بڑے فیسٹیول’’سمرناٹس‘‘ کے 37 ویں ایڈیشن کاجمعرات کے روز کینبرا میں آغاز ہوگیا ہے۔اس میلے میں 500 سے زائد کاریں روایتی شہر کروز میں حصہ لیتے ہوئے ہزاروں تماشائیوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔کینبرا کے نمائش پارک میں جاری اس چار روزہ فیسٹیول میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔اس پارک میں 2ہزار سے زائد گارڑیاں نمائش کےلئے رکھی جائیں گی۔
سمرناٹس کےشریک مالک اینڈی لوپیز نے آسٹریلوی نشریاتی ادارے (اےبی سی) سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ2025کے میلے کےلئے رجسٹرڈ گاڑیوں کی مجموعی مالیت 7 کروڑ آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 4کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زائد ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہر گاڑی کی اپنی الگ کہانی ہے، جنہوں نے ان گاڑیوں کو بنایا ہے ان کے لئے یہ گاڑیاں کچھ نہ کچھ معنی رکھتی ہیں۔‘‘
اینڈی لوپیز نے مزید بتایا کہ یہ میلہ آسٹریلوی دارالحکومتی علاقہ(اے سی ٹی) کی معیشت کے لئے ہر سال 4 کروڑ آسٹریلوی ڈالرز(تقریباً 2 کروڑ 48 لاکھ امریکی ڈالرز) کا ریونیو پیدا کرتا ہے۔
انتظامیہ نےیقین دہانی کرائی ہے کہ 2025 کی تقریب کو محفوظ اورمنظم انداز میں منعقد کیا جائے گا۔2024 کے میلے کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور تماشائیوں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اینڈی لوپیز نے کہا کہ2025 کے میلے کے لئے سکیورٹی کنٹریکٹرز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اےسی ٹی پولیس نےشرکاء کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کینبرا کے اطراف میں پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کی توقع رکھیں۔
کینبرا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link