اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین2024 میں چینی معیشت نے لچک، بحالی اور نئی معاشی ترقی کی...

2024 میں چینی معیشت نے لچک، بحالی اور نئی معاشی ترقی کی منازل طے کر لیں

ہیڈ لائن:

2024 میں چینی معیشت نے لچک، بحالی اور نئی معاشی ترقی کی منازل طے کر لیں

جھلکیاں:

مقامی و عالمی سطح پر درپیش بحرانوں کےباوجود چینی معیشت نے 2024 میں قابل قدر لچک اور موافقت کا مظاہرہ کیا۔توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2024کے دوران عالمی ترقی میں چینی معیشت کا حصہ 30 فیصد کے قریب رہا۔تفصیلات اس وڈیو میں ملاحظہ کریں

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کے مختلف مناظر

2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):کرسٹین سوزاناٹجن، ڈائریکٹر اسٹریٹیجک کمیونیکیشن اینڈ ریسرچ، جینٹالہ انسٹی ٹیوٹ، انڈونیشیا

3۔ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):ہارسٹ لوچل، پروفیسر آف اکنامکس، فرینکفرٹ اسکول آف فنانس اینڈ مینجمنٹ

4۔چین کے مختلف مناظر

5۔ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):بینجمن میگانا، چیف ایڈیٹر برائے غیر ملکی خبریں، گارڈین، تنزانیہ

6۔ساؤنڈ بائٹ4(فرانسیسی):مشیل رومی، ماہر اقتصادیات، بینک آف فرانس

تفصیلی خبر:

مقامی و عالمی سطح پر درپیش بحرانوں کےباوجود چینی معیشت نے2024 میں قابل قدر لچک اور موافقت کا مظاہرہ کیا ہے۔2024 میں چین نے اپنی کھپت کی بے پناہ صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے فوری اور طویل مدتی اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):کرسٹین سوزاناٹجن، ڈائریکٹر اسٹریٹیجک کمیونیکیشن اینڈ ریسرچ، جینٹالہ انسٹی ٹیوٹ، انڈونیشیا

’’کھپت میں اضافے سےخصوصاً خوردہ فروخت میں  کافی حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں۔میں سمجھتی ہوں کہ سیاحت اور کچھ ممالک کےلئے ویزوں میں نرمی کی پالیسی لوگوں کے درمیان تبادلہ خیال اور سیاحتی صنعت کےشعبوں  کویقینی طور پر مدد فراہم کریں گے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):ہارسٹ لوچل، پروفیسر آف اکنامکس، فرینکفرٹ اسکول آف فنانس اینڈ مینجمنٹ

’’ہم جانتے ہیں کہ چین ایک مستحکم اور  بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ یہ مارکیٹ نہ صرف وسیع ہے بلکہ یہ خریداری کی صلاحیت کی حامل بھی ہے۔یقیناً یہ مارکیٹ کمپنیوں کے لئے اچھی آمدنی اور منافع کمانےکے لحاظ سے بہت اہم ہے۔ یہ چین کے لئےبھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔‘‘

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2024کے دوران عالمی ترقی میں چینی معیشت کا حصہ 30 فیصد کے قریب رہا ہے۔یہ بڑا حصہ عالمی اقتصادی منظرنامے میں چین کےاہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی): بینجمن میگانا، چیف ایڈیٹر برائے غیر ملکی خبریں، گارڈین، تنزانیہ

’’چین کی مستحکم اقتصادی ترقی اس سال عالمی معیشت کے لئے اعتماد کا باعث رہی ہے۔بین الاقوامی اقتصادی منظرنامے میں چیلنجزکے باوجود چین نےشاندار لچک اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔  چین کی یہ اقتصادی کارکردگی تنزانیہ جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی بحالی میں بطور محرک کام کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ4(فرانسیسی):مشیل رومی، ماہر اقتصادیات، بینک آف فرانس

عالمی سطح پر جڑی ہوئی معیشت کی ترقی میں چین کا مرکزی کردار ہے۔مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور فائیو جی جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز  چین کے تعاون و حمایت سے  حاصل ہوئی ہیں۔ٹیکنالوجی کی جدت میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری اور عالمی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی چین فعال طور پر  شامل ہے۔

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!