چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک فارماسسٹ ادویات کی جانچ پڑتال کررہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے صحت کی دیکھ بھال کی وسیع تر شفافیت کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے چھوٹے پروگرام شروع کئے ہیں جس کے تحت صارفین صوبائی سطح کے 29 علاقوں اور سنکیانگ پیداواری و تعمیراتی کور میں نامزد دواخانوں میں ادویات کی قیمتوں کا موازنہ کرسکیں گے۔
چین کی نیشنل ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ایس اے) نے کہا ہے کہ اس اقدام سے صارفین ادویات کی قیمتوں کے مشاہدے سمیت مختلف دواخانوں میں ان قیمتوں کا موازنہ کرسکیں گے جبکہ قریبی داخانوں کا پتہ بھی لگا سکیں گے۔
اس اقدام کا مقصد دواخانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ عوامی خدمات کی کارکردگی اور استطاعت کو بڑھاتے ہوئے منصفانہ قیمتوں کا طرز اپنائیں۔
این ایچ ایس اے کے مطابق جن علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے، وہاں کے رہائشی بہبود صحت کے صوبائی سطح کے اداروں کی ایپس اور منی پروگراموں کے ذریعے ان خصوصیات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں منی پروگرام ادویات کی درست تعداد جاننے، غیر معمولی قیمتوں کے انتباہ اور ادویات کی قیمت کے رجحان کا تجزیہ کرنے جیسی اضافی خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔
این ایچ ایس اے کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح کے 29 علاقوں میں بیجنگ، تھیان جن اور ہیبے شامل ہیں۔
منی پروگرام ایک ہلکی پھلکی ایپلی کیشن ہے جو ایک بڑے آن لائن پلیٹ فارم جیسے وی چیٹ کے اندر شامل ہے جو مخصوص خدمات یا افعال فراہم کرتی ہے۔
