چینی وزیر اعظم لی چھیانگ چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جی نان میں ایک سٹیڈیم کے تعمراتی مقام کا معائنہ کر رہےہیں-(شِنہوا)
جی نان(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جی نان کے دورے کے موقع پر پالیسیوں کا موثر نفاذ یقینی بنانے اوراس سال معاشی ترقی کے لئے اچھا آغاز محفوظ بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
جائزہ دورے میں لی نے پالیسیوں کے جلد از جلد نفاذ،منصوبوں کے ساتھ تیز ترین ترقی کے حصول اور اقدامات کے ٹھوس نتائج یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
گھریلو اشیا کے سٹور کے دورے میں وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ حکومت کی اشیائے صرف کے تبادلے کی سکیم اعلیٰ معیار کی زندگی کے لئے لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔یہ سکیم کھپت کی صلاحیت سے استفادہ کرنے،صنعتی بہتری کو فروغ دینے اور معاشی گردش میں سہولت کاری کے لئے بھی بہت اہم ہے۔
لی نے کہا کہ چین وسیع تر تعاون کے ساتھ اس اقدام کا نفاذ جاری رکھے گا۔ صارفین کے اخراجات آسان بنانے کے لئے طریقہ کار بہتر بنایا جائےگا۔
لی نے جی نان میں چارجنگ اور بیٹریوں کے تبادلے کے ایک سٹیشن کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ملک میں نئی توانائی کی جدید گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے چارجنگ اور بیٹریوں کے تبادلے کی خدمات اور متعلقہ شعبوں میں تحقیقی اور اختراعی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی شہری سہولیات اور عوامی خدمات کے شعبے میں مزید نجی سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔
