اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں برفاب جھیل سے مچھلی پکڑنےکا قدیم تہوار سیاحوں میں مقبول...

چین میں برفاب جھیل سے مچھلی پکڑنےکا قدیم تہوار سیاحوں میں مقبول ہونے لگی

ہیڈ لائن:

چین میں برفاب جھیل سے  مچھلی پکڑنےکا قدیم  تہوار سیاحوں میں مقبول ہونے لگی

جھلکیاں:

چین کے صوبے جیلِن کی چگان جھیل کے کنارے بسنے والے ماہی گیر  برفاب جھیل سے مچھلی پکڑنے کی قدیم روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں مچھلیاں پکڑنے کا سالانہ تہوار بھی منایا جاتا ہے اور اس موقع پر سیاحوں کی دلچسپی دیدنی ہوتی ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چگان جھیل میں ماہی گیروں کے مچھلیاں پکڑنے کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): شنگ یونگ، چگان جھیل کا ماہی گیر

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چھین فویو، چگان جھیل کا ماہی گیر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لونگ یے، چھانگ چھون سے آیا ہوا سیاح

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ما ون یان، چگان جھیل کا ماہی گیر

تفصیلی خبر:

چین کے صوبے جیلِن کی چگان جھیل کے کنارے بسنے والے ماہی گیر ایک ہزار سال سے زائد عرصہ سے برفاب جھیل سے مچھلی پکڑنے کی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

ماہی گیری کی اس تکنیک کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی قومی سطح کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ صدیوں پرانی یہ روایت ہر سال سردیوں کے موسم میں بہت سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔یہاں مچھلیاں پکڑنے کا تہوار ہر سال منایا جاتا ہے جس میں سیاح نہ صرف برف پر مچھلی پکڑنے کی روایت کو دیکھ سکتے ہیں بلکہ لذیذ مقامی پکوانوں کا ذائقہ بھی محسوس کر  سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ برفباری سے لطف اٹھانے  کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): شنگ یونگ، چگان جھیل کا ماہی گیر

’’ اس رخ پر مچھلیاں دوڑتی ہوئی جا رہی ہیں۔ لہذا میں دھیرے دھیرے اس لائن پر جال کھینچوں گا۔ یہی روایتی طریقہ ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چھین فویو، چگان جھیل کا ماہی گیر

’’ میں نے اس طرح سے مچھلیوں کا شکار  20 سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے شروع کیا تھا۔ یہ وہ طریقہ ہے جس کا آغاز ہمارے آباؤ اجداد نے کیا ۔ یہ اب یہاں کی روایتی ثقافت ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لونگ یی،  چھانگ چھون سے آیا ہوا سیاح

’’ میں نے اس روایتی طریقے کو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ میرا خیال ہے کہ چگان جھیل آنا اور پھر چین کے اس شمالی مشرقی  علاقے کی  مستند ثقافت کو دیکھنا بہت شاندار ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ما ون یان، چگان جھیل کا ماہی گیر

’’ ہم اپنے آباؤ اجداد کے تجربے کو اپنے اس تجربے کے ساتھ ملائیں گے جو ہم نے بتدریج تلاش کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ ہم اس ورثے کو آنے والی نسلوں تک بھی منتقل کریں گے تاکہ مچھلیوں کو پکڑنے کے اس تجربے کی ہماری وراثت زندہ رہے۔‘‘

سونگ یوآن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!