چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر سانیہ میں ایک سیلاب زدہ سڑک پر لوگوں اور گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کا اوسط درجہ حرارت 1961 کے بعد سے سب سے زیادہ رہا ہے۔ چین نے 1961 سے موسمیاتی مشاہدے کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا شروع کیا تھا۔
قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق سال 2024 میں قومی اوسط درجہ حرارت 10.9 ڈگری سیلسیس رہا جو سالانہ اوسط سے 1.01 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے، جس نے 2023 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو 10.71 ڈگری سیلسیس تھا۔
گزشتہ برس مجموعی طور پر 19 صوبائی سطح کے علاقوں میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس میں بیجنگ، تیانجن، ہیبے ، شنشی ، ہینان اور شانشی شامل ہیں۔
ملک بھر میں 2024 کے دوران اوسط بارش 697.7 ملی میٹر ہوئی جو سالانہ اوسط سے 9 فیصد زیادہ ہے۔
