اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شین ژو-19 کے خلابازوں کی جانب سے خلا سے نئے...

چین کے شین ژو-19 کے خلابازوں کی جانب سے خلا سے نئے سال کی مبارکباد

شین ژو۔ 19 انسان بردار خلائی جہاز کا عملہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے تھیان گونگ خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو-19 کے عملے نے ایک ویڈیو کے ذریعے نئے سال کی مبارکباد د یتے ہوئے2025 میں ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام میں مزید کامیابیوں کی پیش گوئی کی ہے۔

شین ژو۔ 19 مشن کے سربراہ کائی شو ژے نے ٹریڈ مل استعمال کرتے ہوئے کہا وہ امید کرتے ہیں کہ ہر کوئی بھرپور توانائی کے ساتھ آگے بڑھنے اور 2025 میں ان کا ساتھ دے گا۔

ورزش کے دوران ہڈیوں اور پٹھوں پر طاقت کے اثرات سے متعلق ایک حالیہ تجربہ متعارف کرانے کے بعد خلاباز سونگ لنگ دونگ نے  سال 2025 میں خلائی لیبارٹری کی کئی ممکنہ کامیابیوں سے متعلق امید ظاہر کی۔ انہوں نے 2025 میں ہر ایک کے لئے اچھی کامیابی اور لامتناہی خوش قسمتی کی خواہش کا اظہار کیا۔

خلا باز وانگ ہاؤزے نے ایک چھوٹے ان ۔ ماڈیول انٹیلی جنٹ خلائی جہاز کا مظاہرہ کیا جو آواز سے حرکت کر سکتا ہے اور تصاویر بنا سکتا ہے۔ وانگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اپ گریڈ کے ساتھ  یہ ان ۔ ماڈیول معائنے ، انوینٹری مینجمنٹ اور مصنوعات کی نگرانی جیسے افعال کی انجام دہی کے قابل ہوگا۔

شین ژو -19 کا عملہ 2 ماہ سے مدار میں موجود ہے اور 2025 میں خلائی سائنس کے تجربات اور تکنیکی تجربات کے ساتھ ساتھ خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں انجام دینے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!